ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ فرانس سے درآمد کی جانے والی آلوؤں کی ایک کھیپ کے اندر سے پہلی عالمی جنگ کے زمانے کا جرمن ساختہ دستی بم برآمد ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بم کا انکشاف کیلبی کمپنی کی فیکٹری میں ہوا جس کو پولیس نے محفوظ مقام پر دھماکے سے اڑا دیا۔ کمپنی آلو کے چپس اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء بناتی ہے۔بم کا وزن تقریبا ایک کلو گرام اور قطر 8 سینٹی میٹر کے قریب تھا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ بم پہلی عالمی
جنگ کے دوران ایک خندق میں رہ گیا تھا اور معرکہ آرائی کے ایک صدی بعد کاشت کیے جانے والے آلوؤں کے ساتھ غلطی سے اکٹھا ہو گیا۔ہانگ کانگ کی پولیس اس نوعیت کے پرانے گولہ بارود سے نمٹنے کی عادی ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانیوں کے زیر قبضہ ہانگ کانگ شہر امریکی بموں سے بھر گیا تھا۔گزشتہ برس بھی ہانگ کانگ میں دوسری عالمی جنگ کے تیب بڑے بموں کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔ہانگ کانگ1941 میں جاپانیوں اور اتحادی افواج کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا تھا۔