واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں متعین امریکی فوج کے لیے ضروری ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے ایرانی سرگرمیوں پر نگاہ رکھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک حقیقی مسئلہ قرار دیا اور اسی تناظر میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر موجود امریکی فوج سے ایران کی ممکنہ نگرانی کرنے کی توقع ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی فوجی نگرانی اْن کی خواہش ہے۔