بغداد(این این آئی)عراق کے سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ الانبار گورنری میں پولیس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل قبضے میں لے کر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ یہ میزائل اس اڈے پرحملے کے لیے تیار کیے گئے تھے جس پر گذشتہ ماہ امریکی صدر نے عراق کے اچانک دوے کے دوران امریکی فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔ فورسز نے الانبار میں 68 بم ناکارہ بنائے اور داعش کی جانب سے چھوڑی گئی کئی خود کش جیکٹیں اور دیگر اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں
سیکورٹی حکام نے کہاکہ یہ میزائل ملک کے مغرب میں واقع عین الاسد فضائی اڈے پرحملے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ اس اڈے میں امریکی فوج بھی موجود ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق الانبار گورنری کے نواحی علاقے میں تلاشی کے دوران حملے کے لیے تیار حالت میں میزائل ملے۔ یہ میزائل اس اڈے پرحملے کے لیے تیار کیے گئے تھے جس پر گذشتہ ماہ امریکی صدر نے عراق کے اچانک دوے کے دوران امریکی فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ فورسز نے الانبار میں 68 بم ناکارہ بنائے۔