بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکا کی انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف ) سے علیحدگی کی مخالفت کرتے ہوے کہاہے کہ روس اور امریکا اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری مذاکرات کا آغاز کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے روس اور امریکا سے کہا کہ وہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے
تعمیری مذاکرات کا آغاز کریں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے رد عمل میں روس بھی آئی این ایف سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا اگلے چھ ماہ میں اس سمجھوتے سے پوری طرح نکل جائے گا۔ یہ روسی امریکی جوہری معاہدہ سرد جنگ کے دور میں سن 1987 میں طے پایا تھا۔