ابوجہ(این این آئی)افریقی ملک نائیجیریا کے نائب صدر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران بال بال بچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیرین نائب صدر کے ترجمان لاولو اکاندی نے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا کی نائب صدر یمی اوسینباگو کا ہیلی کاپٹر کوجی ریاست میں دورے کے دوران فنی خرابی کے بعد ہنگامی طور پر اتارا گیا تاہم اس میں نائب صدر اور عملہ سب محفوظ ہیں البتہ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ۔ترجمان نے کہا کہ
نائب صدر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادار کررہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم انہوں نے اس حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ایک مقامی فوٹو جرنلسٹ کریشن ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصاویر پوسٹ کیں۔ادھر نائب صدر اوسینباگو نے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ ہم امن عافیت کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے عملے نے بہت احتیاط کیساتھ ہمیں اور خود کو حادثے سے بچا لیا۔