پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قیادت میں بڑی کامیابی،برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ،بڑا اعتراف کرلیاگیا

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) برطانوی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں پاکستان میں 2018 کے دوران سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں پرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتیں 1585 تھیں جبکہ 2018کی پہلی سہہ ماہی میں

پرتشدد واقعات کے دوران 930 ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 2014 اور 2017 کے دوران پْر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی شرح 73فیصد کم ہوئی۔برطانوی رپورٹ کے مطابق 2001 تا 2018 کے دوران 66 شدت پسند تنظیموں اور حامیوں کے خلاف پابندی لگائی گئی۔رپورٹ میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قیادت میں آپریشنز کو بھی کامیاب قرار دے کر انہیں سراہا گیا اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر ہزاروں قبائلی اپنے گھروں کو واپس آئے۔رپورٹ کے مطابق 2018 کے پہلے 9 ماہ میں 83 ہزار قبائلی واپس گھروں کو آئے۔برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں بھی ڈرامائی بہتری آئی، جو پاکستان میں تشدد کے واقعات میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔رپورٹ میں پاکستان کو افغانستان سے شدت پسندوں کے حملوں کے درپیش چیلنج کا بھی ذکر کیا گیا۔  برطانوی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں پاکستان میں 2018 کے دوران سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں پرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتیں 1585 تھیں جبکہ 2018کی پہلی سہہ ماہی میں پرتشدد واقعات کے دوران 930 ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 2014 اور 2017 کے دوران پْر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی شرح 73فیصد کم ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…