اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کرپٹ عناصر سے چار کھرب ریال واپس لیے گئے

datetime 31  جنوری‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو پیش کردی ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انسداد بدعنوانی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے کرپشن کے381 کیس نمٹا دیے ہیں اور ان افراد کو عدالتوں طلب کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔شاہی دیوان کا کہنا تھاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف

قانونی چھان بین پراسیکیوٹر جنرل کی زیرنگرانی کی گئی۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار 87 افراد کو ڈیل کے بعد چھوڑ دیا گیا جب کہ 8 افراد نے عدالتوں کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نے 56 ملزمان کے ساتھ ان کے فوج داری کیسز کی وجہ سے کسی قسم کا معاہدہ نہیں کیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرپشن کے ذریعے جمع کی گئی رقوم کی واپسی کی مہم جاری ہے۔ مختلف کمپنیوں اور کرپٹ شخصیات سے 4 کھرب ریال کی رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…