میڈرڈ (این این آئی)اسپین، فرانس اور جرمنی نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے کہا ہے کہ وہ اگلے آٹھ ایام کے دوران نئے انتخابات کا اعلان کریں ورنہ وہ اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کو جائز صدر تسلیم کر لیں گے۔ادھر وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر نے یورپی ممالک کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین، فرانس اور جرمنی نے وینزویلا کے
صدر نکولس مادورو سے کہا ہے کہ وہ اگلے آٹھ ایام کے دوران نئے انتخابات کا اعلان کریں ورنہ وہ اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کو جائز صدر تسلیم کر لیں گے، خوان گوائیڈو کو امریکا اور کینیڈا کے علاوہ کئی جنوبی امریکی ممالک بھی وینزویلا کا صدر تسلیم کر چکے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے رواں ہفتے کے دوران ت23 جنوری کو اپنے ملک کا عبوری صدر ہونے کا اعلان کیا تھا۔