دوحہ (این این آئی)خلیجی ریاست قطر میں قائم ’عرب انوویشن اکیڈیمی‘ کے زیر اہتمام سائنسی ایجادات کے میدان ہونیوالے مقابلے میں دو فلسطینی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے فلسطینی قوم کے ہونہار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خلیجی ریاست قطر میں عرب انوویشن اکیڈمی کے زیر اہتمام سائنسی ایجادات کے حوالے سے ایک مقابلہ منعقد ہوا۔31 دسمبر2018ء سے 15 جنوری 2019ء تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں فلسطین کی پولی ٹیک یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالبعلم بشار شاور اور بیرزیت یونیورسٹی
کی بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ یافا عبدالرحیم نے Salamat.E کے نام سے ایک ایپلی کیشن تیار کر کے بہترین طلبہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔مذکورہ اپیلی کیشن کی مدد سے مسافرکو سفر کے دوران اپنی صحت، متعدد امراض، سفری حفاظت کے طریقوں کے حصول میں مدد ملے گی۔ مقابلے میں 30 ممالک کے 165 طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ ایک اور فلسطینی خاتون انجینئر عرین ناصر الدین نے Stone.EFنامی پروگرام پیش کیاجس کی مدد سے پانی کی آلودگی میں کمی کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کو مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔