جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی سستی ترین کار کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں تیار کی جانے والی سستی ترین کار کا نام ٹاٹا نینو رکھا گیا تھا۔ دس برس تک کار ساز ادارے کو مشکل حالات کا سامنا رہا لیکن اب اس کی مزید پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کی سستی ترین کار ٹاٹا ٹینو کی

ہیت جیلی بین جیسی ہے۔ اس کو مشہور صنعتی گروپ ٹاٹا اپنے کار ساز کارخانے میں تیار کر کے مارکیٹ کر رہا ہے۔ تاہم اس ادارے نے اعلان کیا کہ ٹاٹا نینو اب مزید تیار نہیں کی جائے گی اور اس کی پروڈکشن اگلے برس اپریل سے مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ٹاٹا موٹرز کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سڑکوں پر گاڑیوں کی سلامتی کے لیے متعارف کرائے جانے والے نئے ضوابط کے علاوہ دھوئیں کے اخراج سے متعلق قواعد ہیں۔ کمپنی کے فیصلے کے مطابق اپریل سن 2020 کے بعد ٹاٹا نینو کو فروخت کے لیے ملکی کار مارکیٹ میں فراہم نہیں کیا جائے گا۔ٹاٹا نینو کو بہت زور و شور سے سن 2009 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اْس وقت اس کار کی قیمت محض بائیس سو امریکی ڈالر مقرر کر کے اِسے دنیا کی سستی ترین کار قرار دیا گیا تھا۔ ٹاٹا نینو بظاہر چھوٹی سی گاڑی ہے لیکن اس کے چار دروازے ہیں۔ٹاٹا نینو کی تیاری اور تخلیق کا سہرہ بھارت کے بڑے صنعتی گروپ ٹاٹا کے سربراہ رتن ٹاٹا کے سر جاتا ہے۔ رتن ٹاٹا عام متوسط طبقے کے بھارتی شہریوں کے لیے کم قیمت مگر بڑھیا کار متعارف کرانے کی سوچ رکھتے تھے۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار شوہر اور بیوی کو گھریلو سامان کی خریداری کے ساتھ سڑکوں پر سفر کرتا دیکھ کر انہیں پریشانی لاحق ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹاٹا نینو کار نے یقینی طور پر لاکھوں بھارتی شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس کار کی وجہ سے ایک چھوٹے خاندان کو ایک مقام سے دوسری جگہ جانے میں راحت بھی میسر آئی اور بلا شبہ اسے دنیا کی سستی ترین کار قرار دیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب کئی ناقدین اور تجزیہ کاروں نے اسے کار صنعت میں ایک ناکام اختراع اور پیشکش بھی قرار دیا ہے۔ٹاٹا صنعتی گروپ چائے کی پیکنگ سے لے کر فولاد سازی تک بیشتر کاروباروں میں سرگرم ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…