جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

حماس کا اسرائیل کے توسط سے قطری رقوم وصول کرنے سے انکار

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حکمران ‘حماس’ نے اسرائیل کی نئی شرائط پر قطر سے 15 ملین ڈالر کی امداد کی تیسری قسط لینے سے انکار کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے غزہ کو قطری امداد اس شرط پر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ غزہ کی سرحد پر کسی قسم کا کوئی پرتشدد احتجاج نہیں ہوگا مگر حماس نے اسرائیل کی یہ شرط مسترد کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی سرحد پر احتجاج

روکنے کی شرط قطر کی ہے اسرائیل کی نہیں۔خیال رہے کہ قطری امداد لینے سے انکار کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب فلسطین میں قطری سفیر محمد العمادی اور حماس کی قیادت کے درمیان غزہ میں ملاقات ہوئی ہے۔غزہ میں حماس تحریک کے نائب صدر خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم نے قطری سفیر کو کہہ دیا ہے کہ ہم دوحہ کی امداد کی آڑ میں نئی شرائط قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حق واپسی کے لیے جاری احتجاج سلب شدہ حقوق کے حصول تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…