بیروت (این این آئی)شام کے ہمسایہ ملک لبنان میں پناہ لیے ہوئے ایک ہزار کے قریب شامی مہاجرین وطن واپس لوٹ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واپسی شامی مہاجرین کو ان کے وطن میں واپس بسانے کی کوششوں کا حصہ ہے، لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق واپس جانے والے
زیادہ تر شامی دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ شامی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان سے بعض شامی سرحدی علاقے میں پہنچے ہیں اور یہ لوگ اب ان علاقوں میں اپنے گھروں کو جائیں گے جنہیں شامی فوج نے دہشت گردوں سے آزاد کرایا ہے۔