واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر تجارت وِلبر راس نے کہاہے کہ اْن کا ملک اور چین تجارتی اختلافات ختم کرنے کے سلسلے میں ابھی میلوں دوری پر کھڑے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مذاکرات کے نئے دور میں دونوں ملک کسی ڈیل پر پہنچ سکتے ہیں۔ امریکی وزیر تجارت کا بیان ایک ایسے وقت
پر آیا ہے، جب چین کا ایک بڑا مذاکراتی وفد اگلے ہفتے کے دوران امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ رہا ہے۔ اس وفد میں تیس چینی اہلکار شامل ہیں۔ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ یکم مارچ سے قبل تجارتی تنازعے کے حوالے سے کسی ڈیل کو حتمی شکل دی جا سکے۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایسے ہی سابقہ مذاکراتی دور کو مثبت قرار دیا گیا تھا۔