بغداد(این این آئی)عراق میں سرگرم عصائب اھل الحق نامی ایک شیعہ عسکری گروپ کے سربراہ قیس الخزعلی نے الحشد الشعبی ملیشیا کو ایران کے پاسداران انقلاب کے ساتھ تشبیہ دینے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الخزعلی نے اعتراف کیا کہ عراق کے عسکری گروپ عراقی سماج سے ہم آہنگی نہیں رکھتے۔ ان کا اشارہ اپنے سیاسی بلاک صادقون کی
طرف تھا جس نے پارلیمنٹ میں 15 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم سیاست کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ وہ اچانک اسلحہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کریں گے۔الخزعلی نے لبنانی حزب اللہ کے عراق میں کلوننگ کے تجربے کو منطقی غلطی قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ کی کلوننگ ریاست کے اندر ریاست کا تجربہ کرنے کے مترادف ہے اس کے نتیجے میں مرکزی ریاست کم زور ہوسکتی ہے۔