برسلز(این این آئی)یورپی ہائی کمیشن نے کہاہے کہ شامی صدر بشارالاسد نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کا دمشق میں داخلہ روکنے کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ہائی کمیشن کے مقرب اخبار کی ایک صحافیہ نے بتایا کہ بشارالاسد کی حکومت نییورپی سفارت کاروں کو دمشق میں دخلے کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے پر پابندی عاید کردی ۔یورپی ہائی کمیشن کا کہنا
تھا کہ وہ شام میں سفارت کاروں کے داخلے کو ممکن بنانے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ رواں ماہ جنوری سے شامی حکومت نے وجہ بتائے بغیر خصوصی سفارتی ویزوں کا اجراء روک دیا ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ وہ شام میں جنگ زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن میں مدد کرکے لیے جانا چاہتے ہیں مگر شامی حکومت انہیں ملک میں داخلے سے روک رہی ہے۔