جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ایتھوپیا ، دہشت گردی میں ملوث 13 ہزار افراد کے لیے عام معافی

datetime 23  جنوری‬‮  2019 |

ادیس ابابا(این این آئی)افریقی ملک ایتھوپیا میں حکومت نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران دہشت گردی اور خیانت کے الزام میں گرفتار 13 ہزار افراد کو عام معافی دیدی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کی سابقہ حکومت نے2015ء کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں ے دوران اپوزیشن رہ نماؤں، طلبا، صحافیوں، سماجی کارکنوں دیگر شہریوں سمیت 30 ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔گذشتہ برس اپریل میں ایتھوپیا میں برسراقتدار آنے والے اصلاح پسند رہ نما ابی احمد نے نہ صرف

پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ جاری طویل محاذ آرائی کے خاتمے کا اعلان کیا بلکہ دہشت گردی اور غداری کے الزام میں گرفتار ہزاروں افراد کی سزائیں معاف کیں۔ایتھوپیا کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی دفتر سے جاری ایک رپورٹ میں بتایاگیا کہ مجموعی طورپر 13 ہزار 200 افراد کو عام معافی دی گئی ہے۔حکومت نے بڑی تعداد میں سیاسی رہ نماؤں، ارکان پارلیمان علیحدگی پسند فریڈم فرنٹ اومورو اور نیشنل فرنٹ اور جینبوت7 کے ارکان پارلیمان کی آئینی حیثیت بحال کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…