مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)امریکا اور اسرائیل نے بیلسٹک میزائل شکن نظام حیٹس 3 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں مْلکوں نے اسرائیل کے فضائی اڈوں پرنصب بیلسٹک میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے یہ کامیاب تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری جانب اسرائیل نے شام میں ایرانی ملیشیا پرحملوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ اسرائیل نے اپنے فوجی فضائی اڈوں پر
دو سال قبل ایرو 3 نظام نصب کیا تھا تاکہ اسرائیل کی فضاء میں داخل ہونے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کیا جاسکے۔اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضاء سے ایک میزائل داغا گیا جسے ایرو 3 سسٹم کے راڈار کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد اسے کامیابی سے مار گرایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تجربہ میزائل شکن نظام کے ترقی یافتہ پروگرام کے تحت نئی نسل کے لیے ایک تحفہ ہے اور اسرائیل کی آپریشنل صلاحیت کے میدان میں غیرمعمولی کامیابی ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ