مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام میں ایران کے قائم کردہ فوجی ٹھکانوں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ ایران کو اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو
نے ایک تقریر میں کہا کہ ہم ایران اور ایرانی جارحیت میں مددگار شامی فورسز کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ہم ہر اس شخص یا ملک کو نشانہ بنائیں گے جو ہمیں نقصان پہنچائے گا اور جو کوئی ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے گا،اس کو اس کا مکمل خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔