’’کشمیر کی موجودہ صورتحال کو نظرانداز نہیں کرسکتے‘‘ بھارت کو کیا کرنا ہوگا؟حالات سنگین ہونے پر چین بھی بول پڑا

19  جنوری‬‮  2019

بیجنگ(آن لائن) چین نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے لہذا چین کشمیر کی موجودہ صورت حال کو نظرانداز نہیں کر سکتا ہے ۔اس دوران چین نے صاف کہہ دیا کہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر کشیدگی سے برصغیر کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے لہذا اس مسئلے کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوائنگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے اور اس صورت حال سے اب براہ راست عالمی برادری کی توجہ کو اپنی جانب مرکوز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں کنٹرول لائن پر جو سرحدی کشیدگی بڑھ رہی ہے وہ نہ صرف دونوں کے امن کو غارت کر رہی ہے بلکہ پڑوسی ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے لہذا چین کسی بھی صورت میں اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ اس نازک مرحلے پر کشمیر مسئلے کے حل کے لئے کوششیں شروع کریں تاہم چین نے دونوں ممالک کو پیش کش کی ہے کہ چین دونوں ممالک کو قریب لانے اور مذاکرات کی بحالی میں تعمیری رول ادا کر سکتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری کردار بھی اد اکرنے کے لئے چین تیار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت ہر محاذ پر یہ کہتا آیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی ناقابل قبول ہے لیکن اس کے باوجود جو صورت حال بن رہی ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…