بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایران بد معاش بھیڑیوں کا ملک ہے : مائیک پینس

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے ایران کو شمالی کوریا، کیوبا،نیکارا گوا اور وینز ویلا کی صف میں شامل کرتے ہوئے بدمعاش ریاست قرار دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی نائب صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

ایرانی رجیم کے مد مقابل کھڑا ہونے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اپنے طرز عمل میں تبدیلی کے لیے سخت دباؤ ہے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ ان کا ملک دشمن اور بد معاش حکومتوں کا مقابلہ کررہا ہے۔ ان میں ایک ایرانی رجیم بھی شامل ہے جو مشرق وسطیٰ میں اپنا تسلط جمانے، دہشت گردی پھیلانے اورخطے کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کے لیے سرگرم ہے۔مائیک پنس نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تہران کے ساتھ سمجھوتہ ایک المیہ ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت اوربرسراقتدار لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایرانی ملاؤں نے اپنی قوم پر مظالم ڈھا رکھے ہیں۔مائیک پنس نے ایران کو برائی کی محور قوتوں میں شامل کیا اور کہا کہ امریکا بدمعاش بھیڑیوں کے گروپ کا مقابلہ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدمعاش ریاستیں کسی ایک نظریے پرخود بھی متفق نہیں مگر امریکا کے خلاف متحد ہیں۔ وہ اس عالمی نظام کو تل پٹ کرنا چاہتے ہیں نصف صدی سے امریکا جس کی حمایت کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…