جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

محفوظ زون میں ترک فوجی مداخلت قبضہ تصور کی جائے گی : شامی کردکونسل

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام میں کردوں کی نمائندہ سیرین ڈیموکریٹک کونسل کے سربراہ ریاض درار نے کہا ہے کہ شام میں جس محفوظ زون کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر طیب ایردوآن سے بات چیت کی ہے اس میں ترکی کی فوجی مداخلت یا کسی دوسرے مسلح گروپ کی

کوئی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترکی اور امریکا کے درمیان جس محفوظ زون کی بات چیت چل رہی ہے وہ ہرطرح کے تشدد اور لڑائی سے محفوظ ہونا چاہیے۔ شام کے متحارب فریقین میں سے کسی کی وہاں پر کوئی مداخلت اور اجارہ داری نہ ہو۔ ترکی کو بھی اس میں قسم کی فوجی مداخلت سے باز رکھا جائے۔ ریاض درار کا کہنا تھا کہ اگر ترکی محفوظ علاقے میں مداخلت کرتے ہوئے فوج داخل کرتا ہے تو اسے ترکی کا قبضہ تصور کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں سیرین ڈیموکریٹک کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محفوظ زون کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ وہاں پر کسی متحارب فریق کو اپنی سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے۔ کوئی انتہا پسند گروپ، عسکری تنظیم، اسد رجیم اور ترکی مداخلت نہ کرے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شام میں محفوظ زون کے قیام پر بات چیت کی ہے۔ یہ محفوظ زون شام میں کردوں کے زیرانتظام علاقے اور ترکی کی سرحد کے درمیان حد فاصل ہو گا۔ریاض درار کا کہنا تھا کہ اگر انقرہ یہ کہنا چاہتا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کا خواہاں ہے تو اسے شام کے اندر مداخلت سے باز رہنا ہوگا۔ اگر ہمارے علاقے میں فوج داخل کرتا ہے تو اسے ترکی کی جارحیت اور قبضہ تصور کیاجائے گا۔ اس طرح کسی دوسرے عسکری گروپ اور انتہا پسند تنظیم کو بھی شام میں محفوظ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…