برسلز (این این آئی)یورپی کمیشن کے سربراہ ڑان کلاؤڈ جنکر نے کہا ہے کہ برطانوی دارالعوام میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں ایک ناہموار بریگزٹ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔برطانوی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت اخراج ضروری ہے تاکہ کوئی
دشواری نہ پیدا ہو۔ڑان کلاؤڈ جنکر نے مزید کہا کہ یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے اپنی جانب سے پوی کوشش کی تھی تاکہ برطانوی ممبر پارلیمان کے کوئی شکوک نہ رہیں۔میں برطانیہ سے دوبارہ کہنا چاہوں گا کہ اپنی پوزیشن کو جلد از جلد واضح کریں کیونکہ اب زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔