واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے کبھی روس کے لیے کام نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی روس کے لیے کام نہیں کیا اور آپ لوگ اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں۔انھوں نے صحافیوں سے مخاطب
ہوکر کہاکہ یہ بات ہی شرمناک ہے کہ آپ اس طرح کا سوال کررہے ہیں۔یہ تو ایک بہت بڑا مذاق ہے۔انھوں نے کہا کہ تب ایف بی آئی کے جن لیڈروں نے میرے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، وہ جانے پہچانے گْرگے تھے۔میں یہ اندازہ کرسکتا ہوں کہ آپ انھیں گندے اہلکار قرار دے سکتے ہیں۔