نابلس( آن لائن) اسرائیلی جیل میں 16سال سے قید بیٹے کی رہائی کی منتظر فلسطینی ماں بیٹے کو دیکھتے ہی چل بسی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الحاجہ ام ابراہیم الخطیب کا بیٹا کامل الخطیب 16 سال تک اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل رہا۔ حال ہی میں اس کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ بیٹے ملنے کے بعد بیمار فلسطینی خاتون
نے کہا کہ اس کی جینے کی ایک ہی تمنا تھی کہ وہ اپنے بیٹے کورہا ہونے کے بعد اپنے سامنے دیکھنا چاہتی تھی، اب میری یہ خواہش پوری ہوگئی۔ اس کے چند گھنٹے کے بعد خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کے عزیز واقارب ان کی رہائی کے منتظرہیں۔