جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

سعودی خاتون رہف القنون پناہ ملنے کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(این این آئی) سعودی شہری رہف القنون کو پناہ ملنے کے بعد وہ کینیڈا پہنچ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیر برائے خارجہ امور کرسٹیا فریلینڈ نے سعودی خاتون کوایک بہادر کینیڈین کے طور پر متعارف کروایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ رہف القنون ایک لمبے سفر اور آزمائش کے بعد تھکن سے چْور ہیں اور فوری طورپر کوئی بیان نہیں دیں گی،رہف القنون کینیڈا کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل سے کوریئن ایئر کے پرواز سے پہنچیں۔انھوں نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر

بھی شیئر کیں جو بظاہر پرواز کے اڑان بھرنے سے کچھ لمحے پہلے لی گئی تھیں۔واضح رہے کہ رہف محمد القنون نے گذشتہ پیر کو بینکاک سے کویت کی پرواز پر سوار ہونے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ہوائی اڈے کے قریب واقع ہوٹل کے کمرے میں بند کر لیا تھا۔رہف کے والد اور بھائی ان سے ملاقات کے لیے تھائی لینڈ پہنچے تھے تاہم انھوں نے ان سے بھی ملنے سے انکار کر دیا تھا اور بعدازاں تھائی لینڈ کی امیگریشن پولیس نے بتایا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیں کی نگرانی میں ہوٹل سے چلی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…