جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

افغانستان سے انخلاء ،امریکا اپنے پیچھے افراتفری چھوڑ جاتا ہے،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا اعتراف ، حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی پالیسی کا دوغلا پن واضح کر دیا اور کہا کہ امریکا کے کسی بھی جگہ سے جانے کے بعد وہاں صرف افراتفری پھیلتی ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں خطاب کر تے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ

امریکا جہاں سے نکلتا ہے وہاں پیچھے صرف افراتفری پھیلتی ہے۔مائیک پومیو کا کہنا تھا امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھی مشرق وسطی پر فضائی حملے جاری رکھے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے شام سے چلے جانے کے بعد بھی اگر داعش کا خطرہ محسوس ہوا تو امریکا ائیر اسٹرائیک کرے گا۔پومپیو کے مطابق ایران کو شام سے نکالنے کے لیے امریکا اتحادیوں سے مل کر کام جاری رکھے گا۔واضح چند ماہ قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرمپ مخالف امریکی حکام کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا تھا۔سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی حکام ٹرمپ کی حمایت کریں یا عہدہ چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے مشن کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہر ادارے سے تعاون کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکام مشن میں ساتھ نہیں دیں گے تو ان کے پاس وقت ہے کہ وہ کچھ اور کریں۔امریکی وزیر خارجہ کا مشورہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ٹرمپ کو ذہنی نااہلی پر ہٹانے کے طریقوں پر گفتگو کی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…