کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان میں مختلف حادثات اور جھڑپوں کے دوران 15افراد ہلاک جبکہ 16زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق افغان حکام کے مطابق کان حادثے میں7افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ13افراد کو مقامی افراد نے بچایا۔گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری کے مطابق مقامی افراد کئی دہائیوں سے اس کاروبار میں ملوث ہیں اور ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔دریں اثناء افغانستان کے صوبے فاریاب میں ضلع المار میں افغان جنگی طیاروں نے طالبان ٹھکانوں پر
شدید گولا باری کی جس کے نتیجے میں14انتہا پسند ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔سرکاری بیان کے مطابق انتہا پسندوں کے مورچے اور اسلحہ تباہ کر دیا گیا۔جبکہ افغانستان کے جنوبی صوبے بغلان میں طالبان نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس آفیسر سمیت 2افرادہلاک ہوئے۔افغان پولیس آفسر فواد عطائی افغان نیشنل پولیس ہائی وے کمپنی کا کمانڈر بتایا جاتا ہے۔حملے کے بعد تمام انتہا پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔عطائی کو گذشتہ روز سپردخاک کر دیا گیا۔