ہفتہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ،نو منتخب گورنروں، وزراء اور ارکان شوریٰ نے حلف اٹھا لیا

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں نو منتخب گورنرز، وزراء اور مجلس شوریٰ کے ارکان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب الریاض میں الیمامہ شاہی محل میں ہوئی جس میں ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔عہدوں کا حلف اٹھانے والوں میں وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کیوزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز،وزیر

مملکت عبداللہ المبارک، وزیر تعلیم حمد بن محمد آل الشیخ، وزیراطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ، اسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز، مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز،گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز، مجلس شوریٰ کے ارکان محمد بن حمود المزید، ھزاع بن بکر القحطانی اور بندر بن محمد عسیری شامل ہیں۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے نو منتخب ہونے والے عہدیداروں کو ان کے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے خصوصی ہدایات بھی دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…