جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں امریکا نے فائدہ اٹھانے کا موقع کھو دیا،امریکی فوج کی واپسی کے بعد طالبان کیا کرینگے؟امریکی کمانڈر نے خبردار کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)افغانستان کے سابق اعلی امریکی کمانڈر کا کہنا ہے کہ 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے آدھی تعداد کو واپس بلانے کے فیصلے سے طالبان کو 17 سالہ جنگ کے بعد ہونے والے امن معاہدے میں فائدہ پہنچے گا۔پیر کو امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) اسٹین لے مک کرسٹل کا کہنا ہے کہ امریکا نے بنیادی طور پر ہمارے پاس موجود سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا نقطہ کھودیا ہے۔

ان کی یہ رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پینٹاگون کو آئندہ 6 ماہ میں ہزاروں امریکی فوج واپس بلانے کے لیے منصوبہ تیار کرنے کے احکامات کے پیش نظر سامنے آیا۔دفاعی سیکریٹری جم میٹس نے اپنے استعفے میں بھی ان احکامات کا ذکر کیا تھا۔واضح رہے کہ آج جم میٹس کا اپنے عہدے پر آخری دن ہے۔امریکا اور نیٹو نے اپنے کمبیٹ مشن کے اختتام کا اعلان 2014 میں کیا تھا تاہم ان کے فوجی اہلکار اس کے بعد بھی وہاں موجود رہے جنہوں نے داعش اور طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور افغان فوج کو ٹریننگ دی۔اے بی سی نیوز کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ طالبان کو بتادیں کہ ہم اس تاریخ کو جارہے ہیں، یا اپنی فوج کم کر رہے ہیں یا ہماری قوت کم ہوگی تو انہیں یہ معاہدہ ختم کرنے کا موقع ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں فکر ہے کہ اس فیصلے سے افغان عوام کا امریکا اور اس کے اتحادیوں پر اعتبار بھی ختم ہوجائے گا۔ایک سال تک امریکا اور نیٹو افواج کی قیادت کرنے والے مک کرسٹل کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں حیرت میں ڈال دیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ سچ بولتے ہیں۔



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…