ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

حوثیوں کی جنگ بندی کی ایک اور خلاف ورزی،عالمی وفد کو تعز داخلے سے روک دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ِ صنعاء(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت نے ایک بار پھرحوثی باغیوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ باغیوں نے اقوام متحدہ کے وفد کو جنوب مغربی علاقے تعز میں داخل ہونے سے روک دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سپریم ریلیف کمیشن

اور لوکل گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ الحدیدہ میں مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد حوثی تعز میں بھی معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں نے اقوام متحدہ کے امن وفد کو تعز میں داخلے سے روک دیا۔ یہ وفد شہر میں انسانی صورت حال کا جائزہ لینے اور امدادی آپریشن کے حوالے سے معلومات اکھٹی کرنے جا رہا تھا۔یمن کی لوکل گورنمنٹ کے وزیر عبدالرقیب فتح?نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کے ایک وفد کو تعز گورنری میں داخلے سے روک دیا۔ یہ وفد مشرقی راستے الحوبان سے تعز میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے روک دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں امدادی کارروائیوں میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سابق معاون اسٹیفن وبرائین کو جنگ سے متاثرہ علاقوں کے دورے سے روک دیا۔یمنی حکومت کے عہیدار کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے تعز کے بیشتر علاقوں کا مسلسل تین سال سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی بھی معطل ہے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو بھی تعز میں جنگ سے متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…