ریاض ( آن لائن) سعودی عرب کے وزیر محنت احمد الراجحی نے کہا ہے کہ آئندہ برس کے دوران ملک میں روزگار کے 95 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ریاض میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مواصلات 15ہزار ملازمتیں سعودیوں کو فراہم کرے گی جبکہ وزارت آبادکاری اور سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے ٹھیکیداروں اور
غیر منقولہ جائیدادوں کے شعبے میں 80 ہزار سعودی ملازم رکھنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میں سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پیش کی جانے والی صحت خدمات کا معیار بلند کرنے کے لیے 3 اہم اہداف پورے کیے جائیں گے اور وزیر تعلیم 5200 نئے سکول کھولے گی جس سے تعلیم کے فروغٓ کے ساتھ ساتھ ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔