منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ : ہٹلر نام رکھنے پر والدین سمیت6افراد کو قید کی سزائیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بچے کا نام ‘ہٹلر’ رکھ کر اپنے لیے مصیبت کھڑی کردی۔بچے کا نام’ہٹلر’رکھنے اور نازی جرمنی کی جھنڈے کی خصوصی علامت’سواستیکہ’ کے ساتھ تصاویر بنانے کی پاداش میں انہیں جیل جانا پڑ گیا۔اخباری خبروں کے مطابق

نومولود کے والد 22سالہ آدم تھامس اور38سالہ ماں کلوڈیا پاٹاٹاس کو برمنگھم کی ایک مقامی عدالت نے بیٹے کا نام ‘ہٹلر’ رکھنے پر طلب کیا۔ عدالت نے بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے والے بچے کے والد کو چھ سال چھ ماہ اور ماں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کو یہ سزا صرف اس لیے نہیں دی گئی کہ انہوں نے بچے کا نام ہٹلر رکھا ہے بلکہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ان دونوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ بھی بتایا جاتا ہے۔ نازیوں کی حمایت کرنے والی اس تنظیم کو برطانیہ میں 2016 میں ایک عدالتی حکومت پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ بچے کا نام ہٹلررکھنے والے والدین کی تشدد اور نسل پرستی کے عقائد کی طویل تاریخ ہے۔عدالت نے ان کے خاندان کے ایک قریبی دوست دارین فیلیٹچر کو بھی شدت پسندانہ خیالات رکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق بچے کانام ہٹلر رکھنے کے کیس میں اس کے والدین سمیت چھ افراد کو سزائیں دی گئیں۔خیال رہے کہ یورپی ملکوں میں’ہٹلر’کا تذکرہ اور جرمنی کے نازیوں کے حوالے سے کوئی بھی بات جرم تصور کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…