اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں جی سی سی کا 39 واں اجلاس شروع،اہم موضوعات زیربحث

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کا 39 واں سربراہ شروع ہو گیا۔ اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کررہے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق الریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے

اجلاس کے ایجنڈے میں کئی اہم موضوعات زیربحث بنیں گے۔ ان میں خلیجی ممالک کا مشترکہ ایکشن پلان، سیاسی ، دفاعی، اقتصادی اور قانونی شعبوں میں کونسل کے رکن ممالک کے درمیان تعاون میں پیش رفت کاجائزہ اور کونسل کو درپیش مشترکہ چیلنجز کے حل پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں خطے کی مجموعی صورت حال، عالمی مسائل، خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ، یمن کا بحران، یمن کے حوالے سے سویڈن میں ہونے والی بات چیت اور عرب ممالک کے اندرونی امورمیں ایرانی مداخلت پر بھی بحث کی جائے گی۔خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کونسل کے 39 ویں سربراہ اجلاس کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔ڈاکٹر الزیانی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کا انعقاد کونسل کی قیادت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…