دبئی (آ ئی این پی) امریکا اور چین کے بعد یواے ای سے بھی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے ، ایمار گروپ کے چیئر مین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دبئی میں وفاقی وزیرعلی زیدی کی پراپرٹی ٹائیکون سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈہارون شریف موجود تھے۔ایمارگروپ کے چیئرمین محمدالابار
نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔چیئرمین ایمارگروپ کوپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے فریم ورک پربریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ محمدالابارسے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد خوشخبری ملے گی۔ وا ضح رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹاور برج الخلیفہ بھی ایمار گروپ کی ملکیت ہے۔