منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

چین پاکستان مابین عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کافیصلہ،ترجمان چینی وزارت دفاع نے زبردست اقدام کااعلان کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان مابین عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین کیانگ نے جمعہ کوپریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھائے گا ، چین پاکستان ملٹری تعلقات اعلیٰ سطحی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر مشتمل ہوگا ۔

حالیہ زہوہائی ایئرشو میں پاکستانی فوج نے اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔ چین کا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون مثبت عمل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے بھلاری ایئربیس پر شروع ہونے والی ساتویں شاہین جوائنٹ ایئرفورس مشقوں میں چین بھرپور طریقے سے شمولیت اختیار کرے گا ۔ چین ان مشقوں میں لڑاکا طیارے ،بمبار اور وارننگ ایئرکرافٹ بھیجے گا ، یہ مشقیں دونوں ممالک کے سالانہ پلان کا حصہ ہیں ۔ یہ مشقیں دوطرفہ عسکری تعاون اور کومبیٹ صلاحیتوں کے تعاون کی اعلیٰ مثال ہے ۔ترجمان نے کہا کہ کہ پلان کے مطابق ہم اعلیٰ سطحی ٹریننگ کیا کریں گے ، دوطرفہ عسکری ٹریننگ کو عالمی معیار کے مطابق لے جانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے ۔ دوطرفہ کارپ اپنی اپنی صلاحیتوں کے اعلیٰ معیار کے مطابق کام کریں گے ، ملٹری ٹریننگ کے حوالے سے 2018میں 6بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی افواج چینی صدر شی جن پھنگ کے ان قول پر عمل پیرا ہے ، بہترین صلاحیتوں کے ساتھ عالمی سطح کی بہترین اور مضبوط فوج بنائی جائے ۔ چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان مابین عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین کیانگ نے جمعہ کوپریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…