ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور دعوت وارشاد ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ نے عرب دنیا کی سرکردہ مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون اور اس کے ہم نوا کسی شخص کو ایذا دینے میں کچھ بھی کر گذرتے ہیں۔ چاہے وہ حرام
اور انتہائی ناپسندیدہ ہی کیوں نہ ہو مگر اخوانی اس کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اخوان کے بارے میں جو حقیقت سامنے آئی ہے وہ یہی ہے کہ یہ لوگ ملک اور عوام دونوں کے لیے باعث اذیت ہیں۔ ایذا رسانی کی وجہ سے سعودی وزیر نے اخوان المسلمون کے حامیوں کو خطرناک سیاہ کوبرا سانپ سے تشبیہ دی۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی جان، عزت اور مال سب اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔