جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودیہ میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم ،شاکر اللہ نے ایسی کیا حرکت کی تھی جس پر اسے یہ سخت سزا سنائی گئی ؟

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ پر پاکستانی شہری جبکہ ڈکیتی اورقتل کی واردات پرسعودی شہری کے سرقلم کردیئے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے بتایاکہ جدہ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری شاکر اللہ رحمان اللہ کا جمعرات کو سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیاگیا۔ پاکستانی شہری کو پیٹ میں چھپا کر ہیروئن اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی تھی۔

دوسری جانب سعودی شہری نافع المرحبی نے کینیڈا کے شہری فرانسس کیونگ کو دھار دار آلے سے متعدد وار کرکے زخمی کردیا تھا اور پھر اس کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ سعودی شہری نے مقتول کا موبائل اپنے قبضے میں کرکے اسے فروخت کردیا تھا جبکہ گاڑی بھی لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے مفرور کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور پھر عدالت میں پیش کردیا تھا۔ جہاں الزام ثابت ہوجانے پر سعودی قاتل کو ’’حد الحرابہ‘‘ کی سزا کے طور پر سرقلم کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…