کابل(این این آئی)افغانستان میں حالیہ بد ترین خشک سالی کے نتیجے میں ہزاروں افغان شہریوں کو داخلی سطح پر بے گھری اور بھوک کا سامنا ہے۔ رواں برس جولائی اور اکتوبر کے درمیان 161بچوں کی ایسی منگنیاں اور شادیاں رجسٹر کی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک رپورٹ میں
اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے کہاکہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیشتر افغان خاندان جہیز کے بدلے بچوں کی شادیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ یونیسف کے مطابق رواں برس جولائی اور اکتوبر کے درمیان ہرات اور باغدیس کے صوبوں میں ایک سو اکسٹھ بچوں کی ایسی منگنیاں یا شادیاں رجسٹر کی گئیں۔