ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو مثالی اور خصوصی تعلقات نے ایک دوسرے سے مربوط کر رکھا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہماری خواہش ہے متحدہ عرب امارات کی دوستی سمندروں سے گہری ہو اور مشترکہ تعاون کا دائرہ مزید وسیع ہونا چاہیے۔ دونوں ملک پہلے بھی مثالی اور خصوصی تعلقات لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔