پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایران کے مغربی علاقے میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ ،عراق میں بھی جھٹکے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے اور ا س کے جھٹکے پڑوسی ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ارضیاتی سروے میں بتایاگیاکہ زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر تھی اور یہ اتوار کی شب صوبہ کرمان شاہ کے شہر سرپل ذہاب کے نزدیک واقع علاقے میں آیا ۔یہ شہر عراق کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے اطلاع دی کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے

کی شدت 6.4 تھی۔اس زلزلے سے نقصانات کا اندیشہ ظاہر کیا گیاہے۔ مابعد زلزلہ بھی مختصر دورانیے کے چار شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔صوبہ کرمان شاہ کے اسی علاقے میں نومبر 2017ء میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.3 تھی۔اس کے نتیجے میں 620 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس زلزلے سے ہمسایہ ملک عراق میں بھی آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ کرمان شاہ ہی میں اس سال جولائی میں 5.9 کی شدت کے زلزلیکے نتیجے میں کم سے کم 130 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…