اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نام شاہی خاندان میں پھوٹ پڑ گئی ، جانشینی سے ہٹانے کا مطالبہ مستقبل کے بادشاہ کیلئے کس کے نام پرغور شروع کردیا گیا؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن ) سعودی شاہی خاندان نے جمال خاشقجی قتل کیس میں محمد بن سلمان کا نام آنے کے بعد ولی عہد کو جانشینی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مطالبہ کرنے والوں میں محمد بن سلمان کے قریبی عزیز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 76 سالہ پرنس احمد بن عبدالعزیز کو مستقبل میں بادشاہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پرنس احمد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا اور عبدالعزیز کے آخری بیٹے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے بھی سعودی مشیروں کو احمد بن عبدالعزیز کی تجویز پر ساتھ دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔واضح رہے احمد بن عبدالعزیز سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے بھائی ہیں اور گزشتہ 40 سال سے ڈپٹی وزیر داخلہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی ترکی کے قونصل خانے میں جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد تحقیقاتی ٹیموں نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی صحافی کو قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا ہے۔سعودی عرب آغاز میں ان کے قتل کی تردید کرتا رہا تاہم بعد میں بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کے بعد اس کی تصدیق کردی۔جمال خاشقجی کے قتل نے سعودی عرب اور اس کے مضبوط حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ایک شدید بحران پیدا کردیا ہے، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)نے انکشاف کیا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا اور قتل سے قبل امریکا میں سفیر تعینات خالد بن سلمان نے مقتول صحافی کو فون کرکے سعودی سفارت خانے جانے پر آمادہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…