انقرہ (این این آئی)ترکی نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی بیان ناکافی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام کی طرف سے اس بات کا بھی اصرار کیا گیا ہے کہ یہ قتل پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے قدم مثبت لیکن ناکافی ہیں۔ ریاض حکومت کے دفتر استغاثہ نے کہاکہ خاشقجی کے قتل کے الزام میں پانچ سعودی اہلکاروں کے لیے سزائے موت کی درخواست کی گئی ہے۔