مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی جماعت حماس کے رہ نما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر حملے روک دے تو جنگ بندی ممکن ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایک بیان میں کہا ( اسرائیلی ) قبضے کو پہلے جارحیت روک دینی چاہیے تو پھر ہی جنگ بندی کے لیے
مفاہمت ممکن ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اگر پڑوسی ملک مصر کی ثالثی کے نتیجے میں جنگ بندی طے پاجاتی ہے تو وہ اس کی پاسداری کریں گے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ صہیونی دشمن بھی ایسا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر مشروط طور پر عمل کیا جارہا ہے اور یہ اسرائیل کے اقدامات سے مشروط ہے۔