ٹوکیو(این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پینس پیر کے روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے۔ دو علاقائی سربراہ اجلاسوں سے قبل پینس کے اس دورے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔وہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات میں چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر جاپانی حکومت کے ساتھ شمالی کوریا
کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی تازہ ترین صورت حال کے علاوہ امریکا اور جاپان کے باہمی تجارتی روابط پر بھی گفتگو کریں گے۔ وہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات میں چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ پینس نے حال ہی میں واضح کر دیا تھا کہ واشنگٹن جلد ہی جاپان کے ساتھ ایک نئے تجارتی سمجھوتے کے لیے مذاکرات شروع کرنے والا ہے۔