ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارش ، ہر طرف تباہی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن) سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو نے والی طوفانی بارش سے شہر کی بڑی شاہراہیں دریا کی شکل اختیار کرگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک حادثات میں متعدد گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور نظام زندگی بھی متاثر ہوا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سعودی عرب کے مختلف حصے جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ

طائف، دمام، الاحسا اور باحہ شامل ہیں، ان میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور درجنوں گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں۔تاہم سعودی عرب کے ریسکیو ادارے کے مطابق بارش کے پانی میں بہہ جانے والی گاڑیوں سے لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔ بارش سے متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ ریاض اور دیگر شہروں میں اسی سال مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارش سے بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…