ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں،ایران کیلئے چین نے امریکہ سے ٹکر لے لی، دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)امریکہ نے ایران سے متعلق تیل پابندیوں کی فہرست سے چین اور بھارت سمیت 8ممالک کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے ۔ جس کے تحت چین اور دیگر ممالک اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتے ہیں۔چینی ٹیلی ویڑن ‘سی سی ٹی وی’ کے مطابق،چین،ایرانی تیل خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے جسے امریکی پابندیوں سے چھوٹ مل گئی ہے۔اس میں رپورٹ کہا گیا ہے کہ چین سمیت8 ممالک امریکہ سے استثنی لینے کے واسطے ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اٹلی، جنوبی کوریا،

جاپان، یونان، ترکی،بھارت،چین اور تائیوان تیل کے شعبے میں ایران کے ساتھ لین دین میں آزاد ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے گزشتہ واضح طور پر اعلان کردیا ہے کہ وہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھے گا۔دفترخارجہ کی ترجمان ہوا چْن ینگ نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ اور تہران کے درمیان معاشی شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…