بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پینٹا گون نے سرحد پر حراستی مراکز قائم کرنے کا ٹرمپ کا حکم مسترد کر دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع پینٹا گون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزینوں کے لیے حراستی مراکز قائم کرنے کا حکم مسترد کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ فوج میکسیکو کی

سرحد سے داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین وطن کو رکھنے کے لیے سرحد پر کیمپ لگائے تاہم پینٹا گون کی طرف سے اس حکم کو غیرمناسب قرار دیا گیا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ فوج کے وسائل کو غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے پر صرف کرنے کے معاملے میں امریکی انتظامیہ میں شدید اختلافات ہیں۔ یہ معاملہ ٹرمپ کے نزدیک ان کی انتخابی مہم سے زیادہ اہم ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی فوج نے میکسیکو کی سرحد پر غیرقانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے 7000 اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پینٹا گون کے ترجمان روپ مانینگ نے کہا تھا کہ سوموار کو 5200 فوجی میکسیکو کی سرحد پر تعینات کردیے جائیں گے۔وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مانینگ نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد کسٹم ایجنسی کی مدد، سرحد کا دفاع اور امریکا میں داخلے کے لیے قائم کردہ چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی کی تعداد بڑھانا ہے۔انہوں نے جہا کہ میکسیکو سے متصل سرحد کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرحد پر لاجسٹک سپورٹ میں اضافہ، اور فوجی یونٹوں کی معاونت کے لیے ملٹری ہیلی کاپٹر آپریشن بھی ان کی مہم میں شامل ہے۔ترجمان نے بتایاکہ اس وقت میکسیکو کی سرحد پر 4800 امریکی فوجی تعینات ہیں۔ ان میں چار سو کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…