منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب کا وہ ضلع جہاں کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،دل فریب مناظر سے عوام کھنچے چلے آئے،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ضلع میسان میں شدید بارشیں،ژالہ باری،علاقے نے مکمل طور پر سفید چادر اوڑھ لی۔ دل فریب منظر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کر لیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق علاقے کے پہاڑ خوب صورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ اس پر بعض صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ ’ دُلہن نے اپنا سفید لباس زیب تن کر لیا‘۔علاقے میں شدید بارشوں کے بعد تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس کے

نتیجے میں وہاں پہاڑوں اور سڑکوں کے درمیان اور درختوں پر موجود اولے کئی گھنٹے تک منجمد رہے۔واضح رہے کہ  میسان کے علاقے کے مشہور ترین پہاڑوں میں جبل ابراہیم، العصیدہ، الحدب حصیر، اعذب، الخیالہ، قرن جعدہ، ملتح، حسیل، کوبان، بیضان اور جاوان شامل ہیں جبکہ ضلع کے معروف دیہات الحنشہ، اہل السائلہ، اہل الہضبہ، آل شعیث، حسیکہ، الحراء، مرقنہ، الکتمہ، الحدب ہیں۔میسان کا ضلع پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…