ریاض (این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں گذشتہ دنوں پراسرار طورپر مردہ پائی گئی سعودی عرب کی دو سگی بہنوں کے جسد خاکی آبائی شہر مدینہ منورہ منتقل کرنے کے بعد انہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں بہنوں
تالا اور روتانا فارع کی میتیں اتوار کو امریکا سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچاگئی تھیں، جہاں انہیں لینے لیے ان کے ورثاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی لڑکیوں کی پراسرار موت کے بارے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں بہنوں کی موت خود کشی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ 24 اکتوبر کو انہیں مین ہٹن میں دریائے ہڈسن کے کنارے مردہ پایا گیا تھا۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رسی سے باندھی گئی تھی۔ادھر واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی ترجمان فاطمہ باعشن نیایک بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ دونوں سعودی بہنیں امریکا میں سیاسی پناہ لینا چاہتی تھیں اور انہیں ایسا کرنے سے روکنے کے لیے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔ باعشن نے کہا کہ سعودی لڑکیوں کی موت سے وابستہ کسی شخص کو امریکا چھوڑنے کی ہدایت کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سعودی عرب اپنے طورپر بھی اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔