بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

حالات سے تنگ عراقی خاتون اپنے معذوربچے کو بے سہار اچھوڑ کرچلی گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی )عراق میں غربت اور تنگ دستی کے باعث ایک خاتون اپنے معذور بچے کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ کرشام میں پناہ گزین کیمپوں میں رہائش اختیار کرنے کے لیے چلی گئی۔ ادھر دوسری جانب عراقی وزارت خارجہ نے معذور بچے کی سوشل میڈیا پر

فریاد سامنے آنے کے بعد انہیں وطن واپس  لانے کی کوششیں شروع کردیں جس کے بعد معذور بچے اور اس کے 8 سالہ چھوٹے بھائی قیس کو عراق پہنچا دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عباس نامی بچے کا آدھا جسم مفلوج ہے۔ اس کا اکلوتا سہارا اس کی ماں تھی اور وہ بھی غربت سے تنگ آکر اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ یہ لوگ شام میں ایک پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ہیں،مگر ماں ایک اور شخص کے ساتھ شادی کرکے چلی گئی۔ماں سے بچھڑ جانے والے بچے عباس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک فوٹیج میں بتایا کہ اس کی ماں اور دیگر افراد غربت سے تنگ تھے۔ ماں نے شام میں کسی شخص کے ساتھ شادی کا بھی پروگرام بنا لیا تھا۔ عباس نے کہاکہ مجھے اس وقت صدمہ پہنچا جب ماں نے کہا کہ میں تمہیں تقدیر کیحوالے کرنے جا رہی ہوں۔ادھر عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے ایک بیان میں بتایا کہ سوشل میڈیا پرفوٹیج کے وائرل ہونے کے بعد عباس اور اس کے بھائی قیس کو شامی پناہ گزین کیمپ سے واپس عراق پہنچادیا گیاہے۔ اب دونوں بچے حکومت کی تحویل میں ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…